اسٹرابیری کا تعارف، ذائقہ، پیداوار، استعمال، غذائی اجزاء، فوائد، علاج

اُردو نام: اسٹرابیری 🍓

English Name: Strawberry 🍓

Scientific Name: Fragaria x ananassa

 

👈 تعارف:

اسٹرابیری، دل کی شکل و صورت کا ایک لذیذ پھل ہے۔ پھل کا رنگ پہلے سفیدی سبزی مائل ہوتا ہے، پکنے پر یہ سرخ رنگ میں آ جاتا ہے۔ یہ وٹامن سی سے بھرپور ہے۔ اسے تازہ حالت میں کھایا جاتا ہے۔ اسٹرا بیری کو ٹن پیک ڈبوں میں محفوظ کر لیا جاتا ہے، سردخانوں میں بھی رکھا جاتا ہے۔ تا کہ بغیر موسم میں بھی لوگ اس کے ذائقے سے لطف اندوز ہو سکیں۔ اس پھل سے جام، جیلی اور شراب بھی بنائی جاتی ہے۔ بیکری کی کئی مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اسٹرابیری سے کریم بنا کر بڑے کیک پر فلنگ بھی کی جاتی ہے۔ اب اس کا شربت بھی ملنے لگا ہے۔ غیر ممالک میں اسے جوس کی شکل میں بھی خوبصورت ڈبوں میں پیک دیکھا گیا ہے۔ یہ جوس سارا سال ملتا ہے اور لوگ اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ زرعی سائنس دان اسے حقیقی بیری تسلیم نہیں کرتے ، جیسے شہتوت (بلیو بیری) اور کران بیری جیسے پھل رس اور گودے سے بھرے ہوتے ہیں۔ اسٹرا بیری کا گودا زیادہ تر پیلے رنگ کے خشک بیجوں میں معمولی مقدار میں ہوتا ہے جب کہ اس کی چھال موٹی اور گودے سے بھری ہوتی ہے۔ یہ ایک قسم کا الگ فروٹ ہے۔ اس کے تنے سے پتے لگتے ہیں ہر پتے کے تین حصے ہوتے ہیں یا پتوں کے ساتھ شاخیں لگی ہوتی ہیں۔ پھل پتوں کے درمیان پھیلا ہوتا ہے اس لئے اسے اسٹرابیری کہا جاتا ہے۔

اسٹرابیری جنگل کا خودرو پودا بھی ہے۔ اسے کمرشل طور پر کاشت بھی کیا جاتا ہے۔ یہ ہر ملک میں پایا جاتا ہے۔ اس پھل کے کاشتکاروں نے ہزاروں اقسام دریافت کی ہیں جو زمین کی مختلف اقسام یا ورائٹی کے لحاظ سے پائی جاتی ہیں۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس، اٹلی میں اسٹرابیری کی تین چار اقسام پائی جاتی ہیں جنہیں کمرشل طور پر کاشت کیا جاتا ہے۔

اسٹرابیری پہلے سال ہی پھل دینا شروع کر دیتا ہے۔ بعض اقسام مئی اور جون کے مہینوں میں بھی تیار ملتی ہیں۔ بعض موسم بہار میں اور خزاں میں بھی تیار ہوتی ہیں۔ امریکہ میں یہ پھل موسم سرما میں دیکھنے میں آتا ہے۔ سرد موسم میں تیار ہونے والی قسم بہترین مانی گئی ہے کیونکہ اس پھل کو سرد موسم کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔

اسٹرابیری میں ایک قسم کا معدنی نمک بھی پایا جاتا ہے۔ جسے میگانیز کہتے ہیں۔ یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ اس کے علاوہ جگر، ہاضمہ کی نالیوں کو بھی ملتا ہے۔ پیٹ کی نالیوں سے تمام خراب مادے نکال کر باہر لے آتا ہے۔ میگانیز 2.5 تا 5 ملی گرام میں پایا جاتا ہے۔

 

👈 فوائد:

⬅️ اسٹرابیری گرم تر مزاج ہے مگر گرم طبیعت والوں کے لئے نقصان دہ نہیں۔

امراضِ قلب، بلڈ پریشر، امراض معدہ، طبیعت میں ستی و اکتاہٹ کے لئے مفید ہے۔

⬅️ جسم میں چستی پیدا کرتا ہے۔

⬅️ مریضوں کے لئے بہترین دوا بھی ہے اور غذا بھی۔

 

👈 پیداوار:

[اسٹرابیری سب سے زیادہ امریکہ میں پیدا ہوتی ہے۔ امریکہ دنیا کی اسٹرابیری کا 27 فیصد حصّہ پیدا کرتا ہے۔]

 

👈 حوالہ:

⬅️ کتاب: پھلوں سے علاج

⬅️ مرتبہ: ولی محمد بھٹی

⬅️ صفحہ نمبر: 23 تا 25

MAhmadZoologist

Comments