آلو بخارا
Plum
آلو بخارا ایک لذیذ پھل ہے جو دنیا کے بیشتر ممالک میں تازہ کھایا جاتا ہے۔ اسے انگریزی میں Plum کہا جاتا ہے۔ اس کا سائنسی نام (Prunus domestica) ہے۔
پکا ہوا آلو بخارا زیادہ لذیذ ہوتا ہے۔ اس کا رنگ گہرا قرمچی ہوتا ہے۔ جاپانی، امریکی اور یورپی آلو بخارا نیلا، سرخ اور جامنی رنگ کا بھی ہوتا ہے۔ جاپانی آلو بخارا گولائی میں ہوتا ہے جو امریکی آلو بخارے سے ملتا جلتا ہے۔ یورپی آلو بخارا بیضوی شکل میں زیادہ ہوتا ہے۔👈
ذائقہ:
آلو بخارا کھٹا میٹھا خوش ذائقہ ہو تا ہے۔
👈
پیداوار:
دنیا میں آلو بخارا کی سالانہ پیداوار 6 ملین ٹن ہے۔ یوگوسلاویہ میں سب سے زیادہ آلو بخارا پیدا ہوتا ہے۔ اس کے بعد رومانیہ کا نمبر آتا ہے۔ پھر چین، ترکی، روس، پولینڈ اور اٹلی میں کثیر مقدار میں پیدا ہوتا ہے۔ افغانستان، بھارت اور پاکستان میں بھی پیدا ہوتا ہے۔
👈
استعمال:
موسم میں اسے تازہ حالت میں بہت کھاتے ہیں۔ بغیر موسم میں بھی دستیاب ہوتا ہے۔ جو سردخانوں سے مارکیٹوں میں لایا جاتا ہے۔ آلو بخارا خشک کر کے بھی استعمال کیا جاتا ہے جس سے میٹھی چٹنیاں بنائی جاتی ہیں۔ آلو بخارا کا شربت، جام، جیلی اور بیکری کی کئی مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔ کیک اور پیسٹریوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
👈
غذائی اجزاء:
100 گرام آلو بخارا میں 77 گرام کاربوہائیڈریٹ، ایک گرام پروٹین، 136 حرارے اور 14 گرام ریشہ (پھوک) پایا جاتا ہے۔
👈
فوائد:
آلو بخارا صفرا کا زور توڑتا ہے۔ پیاس کو کم کرتا ہے اور متلی کو دور کرتا ہے۔ یہ قبض کشا ہے، جگر کے فعل کو درست رکھتا ہے۔ گرمی ختم کر دیتا ہے۔ اس کی طبیعت سردتر اور خام سرد ہے۔ جوش خون کی گرمی کو ختم کرتا ہے۔ خشک آلو بخارا میں زیادہ غذائیت ہے۔ آلو بخارا طبیعت کو نرم کرتا ہے۔ آنتوں میں نرمی اور پھسلن پیدا کرتا ہے۔ ترشی کے باوجود کھانسی کے لئے مضر نہیں۔
👈
علاج:
⬅️
پیٹ میں کیڑے پڑنے کی صورت میں آلو بخارا کے پتے پیس کر
ناف کے نیچے لیپ کرنے سے کیڑے خارج ہو جاتے ہیں۔
⬅️
قبض دور کرنے کے لئے سات آٹھ آلو بخارے رات کو پانی میں
بھگو کر رکھ دیں۔ صبح ان کو چھان کر پی لیں اس سے قبض نہیں رہے گی۔
⬅️
متلی کی صورت میں آلو بخارا منہ میں رکھ کر چوسنے سے
متلی دور ہوجاتی ہے۔
⬅️
اگر بچوں کو بار بار پیاس کی طلب رہے تو آلو بخارے کا
لعاب شکر پلا دیں، پیاس میں کمی ہو جاۓ
گی۔
⬅️
جگر میں تکلیف ہو تو آلو بخارے اور املی کا ملا ہوا
شربت پلائیں۔
⬅️ ناک میں پھنسی ہو تو آلو بخارے اور املی کے شربت میں بنفشہ کا شربت ملا کر پلائیں۔
👈
آلو بخارا تاریخی آئینے میں:
آلو بخارا کی دریافت شام کے دارالحکومت دمشق میں تین ہزار سال قبل ہوئی۔ پھر اسے یورپ میں اگایا گیا۔ 1600ء میں اسے امریکہ میں کاشت کیا گیا۔ پھر اسے ایشیاء میں لایا گیا۔ جہاں اسے موافق آب و ہوا میسر آئی تو چین میں کاشت کیا گیا۔ پھر افغانستان، ایران اور ہندوستان میں بھی پیدا کیا جانے لگا۔ بھارت میں آلو بخارا اتنی مقدار میں اور اچھی قسم کا نہیں ہوتا۔ بھارت پاکستان سے خشک آلو بخارا منگواتا ہے۔
👈
خواب کی تعبیر:
موسم میں دیکھے تو حسب مراد ترقی اور مال ہاتھ آنے کا اشارہ ملتا ہے۔ اگر بے موسم دیکھے تو تکلیف اٹھائے اور بیماری میں مبتلا ہونے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ آلوچہ دیکھنا نیک ہونے کی علامت ظاہر کی گئی ہے۔ آلوچہ خشک دیکھنا دفن شدہ مال ملنے کی علامت ہے۔
👈
حوالہ:
⬅️
کتاب: پھلوں سے علاج
⬅️
مرتبہ: ولی محمد بھٹی
⬅️
صفحہ نمبر: 14 تا 16
#MAhmadZoologist

Comments
Post a Comment